کھیل

افغان اور ہندوستانی شائقین کے درمیان لاتوں اور گھونسوں کی بارش ، ویڈیو وائرل

ہندوستانی اور افغان کرکٹ شائقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، وہاں موجود دیگر تماشائیوں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

احمد آباد: ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم ارون میں ہوا، جہاں ہندوستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس میں ہندوستان نے باآسانی میچ اپنے نام کرلیا اور افغانستان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

اسٹیڈیم میں صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ہندوستانی اور افغان کرکٹ شائقین  کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، وہاں موجود دیگر تماشائیوں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/Shahmirabrar1/status/1712160475331301536?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712160475331301536%7Ctwgr%5Ec1c6c70bf0c1b3819536d7997712252423011f16%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2550045%2F16

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین دورانِ لڑائی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کو بےدریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے لوگ جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قبل ازیں سال 2022 کے ایشیاکپ کے دوران بھی افغان تماشائیوں نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھی جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے تھے جس سے متعدد پاکستانی فینز شدید زخمی ہوگئے تھے، افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سابق کرکٹرز نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔