حیدرآباد

تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار 07اپریل کوشملہ گارڈن فنکشن ہال (قریب نلگنڈہ چوراہا)،ملک پیٹ میں صبح 9تا 1:30بجے د وپہر عازمین حج کاساتواں تربیتی اجتماع مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار 07اپریل کوشملہ گارڈن فنکشن ہال (قریب نلگنڈہ چوراہا)،ملک پیٹ میں صبح 9تا 1:30بجے د وپہر عازمین حج کاساتواں تربیتی اجتماع مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں آن لائن حج فامس کی اجرائی
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
بی جے پی پر نفرت کو فروغ دینے کا الزام۔ پارٹی قائدین کیلئے ٹریننگ کیمپ
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی

اس تربیتی اجتماع میں علمائے کرام عازمین حج کو مناسک حج اور ایام حج کے علاوہ احرام باندھنے کے طریقے سکھائے جائینگے۔ زیارت و آداب مدینہ منورہ پرمفصل روشنی ڈالی جائیگی۔ (خواتین کے لئے پردہ کا علحدہ نظم رہے گا)۔

جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ لائیں اور نوٹ بک اور پن ضرور ساتھ لائیں تاکہ اہم نکات کو نوٹ کرسکے۔

جناب عبدالقادر محی الدین (پان منڈی والے) کنوینر اجتماع (فون نمبر 9848135516)نے عازمین حج سے بہ پابندئی وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔

تربیتی اجتماعات و حج سے متعلق مزیداہم تفصیلات کیلئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے لئے تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج کے متعلق اطلاعات جلد سے جلد حاصل ہوں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 040-23298793پر بہ اوقات دفتر ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w