شمالی بھارت

میں نے کبھی پی ایف آئی کی حمایت نہیں کی : ڈگ وجئے سنگھ

راجیہ سبھا ایم پی شری سنگھ نے سوشل سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، 'کچھ میڈیا تنظیموں کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر میرے جواب کا غلط حوالہ دیا جا رہا ہے، جو میں نے نہیں کہا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ انہوں نے کبھی بھی بنیاد پرست تنظیم پی ایف آئی کی حمایت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

راجیہ سبھا ایم پی شری سنگھ نے سوشل سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، ‘کچھ میڈیا تنظیموں کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر میرے جواب کا غلط حوالہ دیا جا رہا ہے، جو میں نے نہیں کہا ہے۔

 فرقہ پرستی کو ہوا دینے والی تنظیم پی ایف آئی کی میں نے کبھی بھی حمایت نہیں کی۔ میں مذہب کے نام پر فرقہ واریت پھیلانے والے کسی بھی شخص/تنظیم کے خلاف ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔