تلنگانہ
تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بارش کا انتباہ
خلیج بنگال میں بن رہے کم دباؤ کے اثر کے باعث شمالی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ اور باقی اضلاع کے لیے اوسط سے شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے تلنگانہ کے تقریباً تمام اضلاع میں شدید بارش کا انتباہ جاری کیا۔
خلیج بنگال میں بن رہے کم دباؤ کے اثر کے باعث شمالی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ اور باقی اضلاع کے لیے اوسط سے شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع، بشمول میڑچل۔ملکاجگری، رنگا ریڈی، میدک، سنگاریڈی اور یادادری بھونگیر کے لیے بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔