حیدرآباد
راج گوپال ریڈی، منگوڑ حلقہ کیلئے بی جے پی امیدوار
بی جے پی نے آج ان کی امیدواری کااعلان کیا۔وہ پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے پروگرام میں تلنگانہ بی جے پی کے انچارج ترون چگ، بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے حلقہ اسمبلی منگوڑکے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو زعفرانی جماعت نے امیدوار بنایا ہے۔راج گوپال ریڈی نے کانگریس سے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔