دہلی

وندے بھارت ٹرین میں آئی پھر خرابی

مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خرجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جان پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

نئی دہلی: نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہفتہ کو اتر پردیش کے خرجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک ایک ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو تقریباً چھ گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیاگیا۔

معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خرجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جان پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

خرجہ اسٹیشن پر تقریباً ایک گھٹہ سے زیادہ وقت تک ٹرین کھڑی رہنے سے مسافروں نے ٹویٹر پر وزارت ریلوے، وزیر ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اور تمام افسران کو وندے بھارت ایکسپریس کے بیچ راستے میں کھڑی ہونے کی پریشانی سے آگاہ کرنا شروع کیا۔

اس کے بعد ریلوے بورڈ متحرک ہوا اور بعد میں نئی ​​دہلی اسٹیشن سے شتابدی ایکسپریس کا ایک ریک بھیجا گیا جس میں وندے بھارت ایکسپریس کے مسافروں کو بٹھا کر تقریباً ایک بجے وارانسی کے لیے روانہ کیا گیا۔

a3w
a3w