حیدرآباد

شبری مالا میں مسجد نہ جانے ایپا بھکتوں کو راجہ سنگھ کا مشورہ

انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ مسجد (واوار) کا دورہ نہ کریں مسجد جانے سے آپ، ناپاک ہوجائیں گے۔ گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ایپا بھکتوں کو مسجد کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا سازش کا ایک حصہ ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی قائد راجہ سنگھ نے ایپا بھکتوں پر زور دیا کہ وہ شبری مالا (کیرالا) کے دورہ کے دوران مسجد کی زیارت سے گریز کریں۔ جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے بھکتوں کو نصیحت کی کہ وہ ایپا دیکشا کے اصولوں پر سختی کے ساتھ کار بند رہیں۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا

انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ مسجد (واوار) کا دورہ نہ کریں مسجد جانے  سے آپ، ناپاک ہوجائیں گے۔ گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ایپا بھکتوں کو مسجد کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا سازش کا ایک حصہ ہے۔

 انہوں نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ پر زؤر دیا کہ وہ حکومت کیرالا کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے بھکتوں کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے 10ایکڑ اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کریں۔