حیدرآباد
ٹرینڈنگ

راجہ سنگھ کو شرمناک صورتحال کا سامنا

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ راجہ سنگھ حیدرآباد لوک سبھا سیٹ کے انچارج بھی ہیں، اور اس بار بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا ہیں۔ بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ جن قائدین کو اسٹیج پر آنے کی اجازت دی گئی ان کی منظور شدہ فہرست میں راجہ سنگھ کا نام نہیں تھا۔

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو گزشتہ روز شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے انہیں ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈائس شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

بتایا گیا ہے کہ وہ میٹنگ کے لیے دیر سے آئے تھے اس لئے انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈائس شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جمعہ کی شام مودی نے ایل بی اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جو گوشہ محل اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے اور جس کی اسمبلی میں راجہ سنگھ نمائندگی کرتے ہیں۔

پیر کو تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔

بی جے پی کے کئی اعلیٰ قائدین مودی کے ساتھ ڈائس پر موجود تھے۔ اگرچہ کہ راجہ سنگھ جلسہ میں شرکت کے لئے آئے تھے، لیکن پولیس نے انہیں ا سٹیج پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ وہ عوام کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔