حیدرآباد

حیدرآباد میں 12مئی کی رات 10بجے تک گھر گھر مہم کی مشروط اجازت

حیدرآباد کمشنر آف پولیس کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر اور روڈ شو کے بغیر 12 مئی کی رات 10 بجے تک گھر گھر مہم چلائی جاسکتی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کمشنر آف پولیس کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر اور روڈ شو کے بغیر 12 مئی کی رات 10 بجے تک گھر گھر مہم چلائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز

سرینواس ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں 1,688 مقامات پر4,027 پولنگ اسٹیشنس ہیں جن میں سے 383 کافی حساس پولنگ اسٹیشنس ہیں۔

کل سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 25 کمپنیاں 383 حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سے 90 فیصد کا احاطہ کریں گی۔

بقیہ 10 فیصد تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کے زیر نگرانی رہیں گی۔ شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک انٹرسیپشن ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

a3w
a3w