حیدرآباد

نئی کانگریس حکومت کے تعلق سے راجہ سنگھ کی سنسنی خیز پیش قیاسی

راجہ سنگھ نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے جو قرض لیا تھااُس قرض کو ادا کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے کانگریس حکومت زوال پذیر ہوجائے گی۔ متنازعہ سیاست داں راجہ سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ کی حقیقی ترقی صرف بی جے پی کے ذریعہ سے ممکن ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے نو منتخب بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے سنسنی خیز پیش قیاسی کی کہ کانگریس حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چلے گی۔ آج پارٹی آفس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی کے موقع پر معمار دستور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں کانگریس حکومت گرجائے گی اور پھر ریاست میں بی جے پی کو ا قتدار حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

راجہ سنگھ نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے جو قرض لیا تھااُس قرض کو ادا کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے کانگریس حکومت زوال پذیر ہوجائے گی۔ متنازعہ سیاست داں راجہ سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ کی حقیقی ترقی صرف بی جے پی کے ذریعہ سے ممکن ہے۔

 انہوں نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دستور تبدیل کرنے کی ان کی خواہش ادھوری رہ گئی اور عوام نے انہیں ہی بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی وجہ سے آج ملک کے عوام عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے ملک کے عوام آج بھی ڈاکٹر امبیڈکر کا دل سے احترام کرتے ہیں۔