شمالی بھارت

یکساں سیول کوڈ جلد لاگو کرنے راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی کا مطالبہ

راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ نے کہا ہے کہ یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) بعجلت ممکنہ لاگو کرنا چاہئے۔ بی جے پی کے مختلف قائدین اور ریاستی وزرأ یو سی سی کے بارے میں باتیں کرتے رہے ہیں، لیکن حکومت راجستھان نے ابھی تک یہ مسئلہ نہیں اٹھایا ہے۔

جئے پور: راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ نے کہا ہے کہ یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) بعجلت ممکنہ لاگو کرنا چاہئے۔ بی جے پی کے مختلف قائدین اور ریاستی وزرأ یو سی سی کے بارے میں باتیں کرتے رہے ہیں، لیکن حکومت راجستھان نے ابھی تک یہ مسئلہ نہیں اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف
ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس

کچھ عرصہ قبل ریاستی وزیر کنہیالال چودھری نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت اتراکھنڈ کی طرح اسمبلی میں یو سی سی بل متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاہم بھجن لال حکومت نے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی آچاریہ نے جو اکثریتی فرقہ کے مسائل اٹھانے کے لئے جانے جاتے ہیں، مطالبہ کیا کہ ایک ملک، ایک قانون فوری لاگو کیا جائے۔ انہوں نے جئے پور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں مرکزی حکومت کے سامنے بھی یہ مطالبہ رکھ چکا ہوں۔

جھنجھنو میں کانوڑیوں کو پولیس کی مارپیٹ کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ کانوڑیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا غلط برتاؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ معاملہ کی اچھی طرح تحقیقات کی جائیں گی۔

a3w
a3w