جموں و کشمیر

ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے جو ملک میں بہ یک وقت انتخابات کا امکان تلاش کرنے کے لئے بنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے رکن ہیں‘ پیر کے دن کہا کہ ایک ملک ایک الیکشن کا فیصلہ کرنے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

سری نگر: سابق کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے جو ملک میں بہ یک وقت انتخابات کا امکان تلاش کرنے کے لئے بنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے رکن ہیں‘ پیر کے دن کہا کہ ایک ملک ایک الیکشن کا فیصلہ کرنے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف
ایک ملک ایک الیکشن کمیٹی کی 23 ستمبر کو میٹنگ
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
اپوزیشن کا ہنگامہ غیرضروری: غلام نبی آزاد

انہوں نے سری نگر میں میڈیا سے کہا کہ صرف ابتدائی میٹنگ ہوئی ہے جو تعارفی اجلاس جیسی تھی۔

میں نہیں سمجھتا کہ ایک ملک ایک الیکشن میں کوئی عجلت ہے جیسا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں۔

قومی جماعتوں‘ علاقائی جماعتوں اور مسلمہ جماعتوں سے صلاح و مشورہ ہونا باقی ہے۔ مشاورت کے لئے کئی لوگوں کو بلایا جانا ہے۔ خواتین تحفظات بل پر انہوں نے کہا کہ یہ بل 30 سال کی تاخیر سے آیا۔

a3w
a3w