رجنی کانت کی لکھنو میں یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو سے ملاقات
اکھلیش یادو نے بھی رجنی کانت سے ملاقات کی تصاویر اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرشیئرکیں۔اکھلیش نے لکھا جب دل ملتے ہیں‘ لوگ گلے لگتے ہیں۔
لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے ”خیرسگالی ملاقات“ کے ایک دن بعد سینئر اداکار رجنی کانت نے اتوار کے دن لکھنو میں سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو سے ان کے بنگلہ میں ملاقات کی۔
رجنی کانت نے جواپنی نئی فلم ”جیلر“ کی کامیابی سے سرشار ہیں کہا کہ انہیں تقریباً ایک ہے بعد اکھلیش سے جنہیں انہوں نے اپنا دوست کہا جڑنے پر مسرت ہے۔ 72 سالہ اداکار نے لکھنو میں میڈیا نمائندوں سے کہا 9 سال قبل میری ملاقات ممبئی میں ایک تقریب میں اکھلیش سے ہوئی تھی۔
اس کے بعد سے ہماری دوستی برقرار ہے اور فون پر ہماری بات ہوتی رہتی ہے۔ میں 5 سال قبل شوٹنگ کیلئے لکھنو آیاتھا لیکن اس وقت اکھلیش موجود نہیں تھے۔ ان سے میری ملاقات نہ ہوسکی تھی۔
اب وہ یہاں ہیں اور میں نے ان سے ملاقات کرلی۔ اکھلیش یادو نے بھی رجنی کانت سے ملاقات کی تصاویر اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرشیئرکیں۔اکھلیش نے لکھا جب دل ملتے ہیں‘ لوگ گلے لگتے ہیں۔
میسور میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران مجھے رجنی کانت جی کو اسکرین(پردہ) پردیکھ کر جوخوشی ہوتی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔ 9 سال قبل ہم ملے تھے اور اس کے بعد سے دوست بنے ہوئے ہیں۔ رجنی کانت اپنی فلم جیلر کو پروموٹ کرنے جمعہ کے دن لکھنو پہنچے تھے۔
ہفتہ کے دن انہوں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور پیرچھوکران کا آشیرواد لیا۔ دوپہر میں وہ ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرسادموریہ کے ساتھ شہیدپتھ پرواقع ایک مال میں فلم جیلر دیکھنے گئے۔ چہارشنبہ کے دن سوپراسٹار نے اپنے دوست اور گورنرجھارکھنڈ سی پی رادھاکرشنن سے راج بھون رانچی میں ”خیرسگالی ملاقات“ کی تھی۔