سسوڈیہ کی 103 دن بعد علیل بیوی سے جیل میں ملاقات
ان کی بیوی نے اس ملاقات کی توثیق کرتے ہوئے فیس بک پر ایک جذباتی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 103 دن کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے ملاقات کی ہے۔
نئی دہلی: دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ نے اپنی علیل شریک حیات سیما سے ملاقات کی۔ ان کی بیوی نے اس ملاقات کی توثیق کرتے ہوئے فیس بک پر ایک جذباتی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 103 دن کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندی سیاست کی وجہ سے ان کے شوہر جیل میں ہیں۔ گذشتہ مرتبہ سسوڈیہ اپنی بیوی سے نہیں مل سکے تھے کیونکہ حالت بگڑنے پر ان کی بیوی کو لال بہادر شاستری ہاسپٹل میں شریک کرانا پڑا تھا۔
عدالت نے میڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ سسوڈیہ اور ان کی بیوی کی ملاقات کے موقع پر موجود نہ رہے۔ ملاقات کے بعد سیما سسوڈیہ نے اپنے شوہر کی تائید میں فیس بک پر ایک جذباتی نوٹ لکھا۔
انہوں نے کہا کہ آج 103 دن بعد 7 گھنٹوں کیلئے میری منیش سے ملاقات ہوئی۔ وہ پولیس بیڈروم کے دروازہ کے باہر بیٹھے رہے اور مجھے دیکھتے رہے اور میری ہر بات سنتے رہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست گندی چیز ہے۔