دیگر ممالک

آنگ سان سوچی کو مزید 7 سال قید کی سزا

میانمار کے میجیما نیوز پورٹل نے عدالت کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ نیوز پورٹل نے کہا کہ سزا کا اعلان نیپیادو سنٹرل جیل کے اندر ہونے والی ایک عدالتی سماعت میں کیا گیا اور ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

نیپیداو: میانمار کے دارالحکومت نیپیادو کی ایک عدالت نے جمعہ کو ملک کی معزول رہنما آنگ سان سوچی اور سابق صدر ون میئنٹ کو بدعنوانی کے پانچ الزامات میں سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

میانمار کے میجیما نیوز پورٹل نے عدالت کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ نیوز پورٹل نے کہا کہ سزا کا اعلان نیپیادو سنٹرل جیل کے اندر ہونے والی ایک عدالتی سماعت میں کیا گیا اور ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

تمام پانچ الزامات ریاستی فنڈز سے مبینہ طور پر خریدے گئے ہیلی کاپٹروں کی لیز اور استعمال سے متعلق ہیں۔ آنگ سان سوچی اور ون میئنٹ نے مبینہ طور پر اپنے عہدوں کا غلط استعمال کیا اور ماتحتوں کو ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے، خریدنے اور دیکھ بھال کرنے کی اجازت دیتے وقت تمام ضروری قانونی اور مالیاتی ضوابط پر عمل نہ کر کے ملک کے فنڈز کو نقصان پہنچایا۔

یہ الزامات محترمہ آنگ سان سوچی کے خلاف فوجداری اور انتظامی مقدمات کے سلسلے میں آخری ہیں۔ وہ جمعہ کی سزا سمیت کل ملاکر 33 سال جیل میں گزاریں گی۔ 1991 کا نوبل امن انعام یافتہ محترمہ آنگ نے فروری 2021 تک میانمار کی اسٹیٹ کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 اسی دوران ایک ہنگامی صورت حال میں اقتدار کی منتقلی کے لیے آئینی طریقہ کار استعمال کرکے فوج نے ملک میں اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ جنٹا نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور انہیں اس وقت کے صدر ون میئنٹ کے ساتھ نظر بند کر دیا۔ دونوں کو جلد ہی نیپیادو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔