جرائم و حادثات

تلنگانہ:بیوی کی موت کی اطلاع پر شوہر نے اسپتال میں ہی خودکشی کرلی

بیوی کی موت کی اطلاع پر اس کے شوہر نے اسپتال میں ہی خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے راجیوگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(رمس) میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیوی کی موت کی اطلاع پر اس کے شوہر نے اسپتال میں ہی خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے راجیوگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(رمس) میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پولیس نے بتایا کہ20سالہ پلوی نے جمعہ کو کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔اس کو علاج کے لئے رمس منتقل کیاگیا جہاں ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس کے شوہر28سالہ وجے نے اپنی بیوی کی موت کی اطلاع پر اسپتال میں ہی کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے گورجا گاؤں سے تعلق رکھنے والی پلوی کی شادی گذشتہ سال 23 مئی کو وجے سے ہوئی تھی۔

جوڑے میں کوئی جھگڑا نہیں تھا اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ تاہم پلوی کو عادل آباد ضلع کے کولہاری علاقہ میں گھر سے دور رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

اسے جمعہ کو اس کے بھائی نے یہاں چھوڑا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے کیڑے مار دوا کا استعمال کیااورگرپڑی۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔