سوشیل میڈیاشمالی بھارت
راجپوت ہتھیار اُٹھالیں‘ بی جے پی قائد سنگیت سوم کی شرانگیزی
جاگرن گلوکار دھرمیندر پانڈے کے بعد سابق بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے ہندوؤں سے ہتھیار اٹھالینے کو کہا ہے۔

میرٹھ: جاگرن گلوکار دھرمیندر پانڈے کے بعد سابق بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے ہندوؤں سے ہتھیار اٹھالینے کو کہا ہے۔
راجپوت اُٹھان سبھا کے زیراہتمام دسہرہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص فرقہ کی آبادی بڑھ رہی ہے اور اسے روکنے راجپوت برادری کو مستقبل میں ہتھیار اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کس کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ ہماری آبادی گھٹ رہی ہے لیکن ایک فرقہ کی بڑھ رہی ہے۔
ممکن ہے مستقبل میں ہمیں ہتھیار اٹھانا پڑے سنگیت سوم نے کہا کہ راجپوت جب ہتھیار اٹھائیں گے تو کوئی بھی سر تن سے جدا کی دھمکی دینے اور دہشت گردی برپا کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔