بھارت

انجو کی پاکستان سے ہندوستان واپسی، بچوں نے ملنے سےانکار کردیا

انجو واگھا وارڈر کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہوئی تھیں تو وہاں بھی اُن سے پنجاب پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی تھی۔

دہلی: سوشل میڈیا پر دوستی کر کے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کرنے والی ہندوستانی خاتون انجو واپس اپنے ملک پہنچ گئی ہے جہاں ان کے بچوں نے اُن سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ انجو رواں برس جولائی میں نصر اللہ سے شادی کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی تھیں۔ انہوں نے یہاں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اُن کا نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف
سوڈان میں والدین بچوں کو گھاس اورکیڑے کھلانے پر مجبور

نصر اللہ سے شادی سے قبل ہندوستان میں انجو اروند نامی شخص کی بیوی تھیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ انجو 29 نومبر کو واگھا بارڈر کے ذریعہ ہندوستان پہنچی تھیں جہاں سے وہ جہاز میں بیٹھ کر نئی دہلی پہنچی تھیں۔ اُن کے دونوں بچے 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹا راجستھان میں مقیم ہیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

انجو کا جس محلہ میں قیام ہے وہاں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی انجان شخص یا گاڑی کو وہاں داخل ہونے ہونے کی اجازت نہیں۔ راجستھان کے علاقے بھیواڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیپک سائنی کا کہان ہے کہ انجو کے حوالے سے تحقیقات چل رہی ہیں اور کچھ لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انجو سے بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29 نومبر کو جب انجو واگھا وارڈر کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہوئی تھیں تو وہاں بھی اُن سے پنجاب پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی تھی۔ انجو جب نئی دہلی پہنچیں تو اُن سے صحافیوں نے پوچھا تھا کہ کیا وہ اب ہندوستان میں ہی رہیں گی؟ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہوں گی۔‘

ہندوستان میں یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ انجو ہندوستان اپنے سابق شوہر کے ساتھ طلاق کے معاملات نمٹانے گئی ہیں اور اپنے بچوں کو ساتھ پاکستان لے جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انجو کے سابق شوہر سے جب انجو کی ہندوستان آمد کے حوالے سے پوچھا گیا تو اروند کا کہنا تھا کہ ’مجھے اُن کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے میں دلچسپی نہیں۔‘ اروند کے مطابق اُن کی انجو سے اب تک طلاق نہیں ہوئی ہے کیونکہ ان معاملات کو مکمل ہونے میں کم سے کم تین سے پانچ مہینے لگتے ہیں۔