حیدرآباد

راجیہ سبھا ضمنی انتخابات ابھیشک سنگھوی بلامقابلہ منتخب

ابھیشک سنگھوی اپنی مصروفیت کی وجہ سے کانگریس قائد جی نرنجن کو ریٹرننگ آفیسر سے انتخاب کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے مجاز گردانا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی ایک مخلوعہ نشست کے لئے منعقد ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار ابھیشک سنگھوی کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر اوپیندر ریڈی نے آج ابھیشک سنگھوی کے غیاب میں ٹی آر ایس کے سینئر نائب صدر جی نرنجن کو منتخب سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا

ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے ابھیشک سنگھوی واحد امیدوار تھے اور آج پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ تھی۔ ابھیشک سنگھوی اپنی مصروفیت کی وجہ سے کانگریس قائد جی نرنجن کو ریٹرننگ آفیسر سے انتخاب کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے مجاز گردانا تھا۔

 واضح رہے کہ بی آر ایس قائد کے کیشو راؤ کے استعفیٰ سے تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی ایک نشست مخلوعہ ہوگئی تھی۔ اس سے قبل راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے دو امیدوار انیل کمار یادو اور رینوکا چودھری منتخب ہوئے تھے۔ اس طرح تلنگانہ سے کانگریس کے راجیہ سبھا ارکان کی تعداد بڑھ کر 3ہوگئی۔