حیدرآباد

راجیہ سبھا انتخابات: بی آر ایس امیدوار وڈی راجو روی چندر نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ناگزیر ہیں کیونکہ بی آر ایس کے ممبران پارلیمنٹ جے سنتوش کمار، بی لنگیا یادو اور وڈی راجو روی چندر کی میعاد اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: راجیہ سبھا انتخابات میں بی آر ایس کے امیدوار وڈی راجو روی چندر نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس سے پہلے کل شام بی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے وڈی راجو روی چندر کو راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار کے طور پر دوبارہ نامزد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹینو پہلوان کی تاجر کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو وائرل
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کے بعد روی چندر کی امیدواری کو حتمی شکل دی جس کے بعد روی چندر نے آج (جمعرات کو) اپنے کاغذات نامزدگی داخل کردیئے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا، تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے انتخابات منعقد کر رہا ہے جس کے لئے 27 فروری کو پولنگ ہوگی۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری تھی۔

تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ناگزیر ہیں کیونکہ بی آر ایس کے ممبران پارلیمنٹ جے سنتوش کمار، بی لنگیا یادو اور وڈی راجو روی چندر کی میعاد اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔

تین خالی سیٹوں میں سے کانگریس نے دو سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ کیا اور بی آر ایس نے اسمبلی میں اپنی طاقت کی بنیاد پر تیسری سیٹ کے لئے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ایس نے روی چندر کو دوبارہ نامزد کیا ہے۔ وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو دوسری بار کے لئے راجیہ سبھا ایم پی بنیں گے۔