کھیل

ایشین گیمز: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 13-0 سے شکست دی

چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں کے پول اے میں ہندوستان بمقابلہ سنگاپور خواتین کے ہاکی میچ میں سنگیتا نے 23ویں، 53ویں، 47ویں منٹ میں تین گول کئے جبکہ نونیت کور نے 14ویں منٹ میں لگاتار دو گول کئے۔

ہانگژو: سویتا پونیا کی قیادت والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگیتا کماری کی ہیٹ ٹرک اور ساتھی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت چہارشنبہ کو سنگاپور کو 13-0 سے شکست دی۔

چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں کے پول اے میں ہندوستان بمقابلہ سنگاپور خواتین کے ہاکی میچ میں سنگیتا نے 23ویں، 53ویں، 47ویں منٹ میں تین گول کئے جبکہ نونیت کور نے 14ویں منٹ میں لگاتار دو گول کئے۔

ہندوستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پانچ بیک ٹو بیک گول کر کے سنگاپور کی ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔ کھیل کے پہلے 15 منٹ میں ہندوستانی کھلاڑی نونیت کور نے لگاتار دو گول کئے جس کے بعد ہندوستان کو 5-0 کی برتری حاصل ہوگی۔

نونیت کور کے علاوہ اڈیتا، سشیلا چانو اور دیپیکا نے بھی کھیل کے پہلے کوارٹر میں ایک ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی ٹیم نے مزید تین گول کر کے میچ میں بڑی برتری حاصل کر لی۔

 اس دوران ہندوستان کی جانب سے دیپ گریس ایکا اور نیہا نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا جبکہ سنگیتا کماری نے فیلڈ گول کیا۔ اس طرح پہلے ہاف کے اختتام پر ہندوستانی خواتین ٹیم نے 8-0 کی برتری برقرار رکھی۔

سویتا پونیا اینڈ کمپنی دوسرے ہاف میں بھی بہترین فارم میں نظر آئیں اور تیسرے کوارٹر میں ایک اور گول کیا۔ اس بار سلیمہ ٹیٹے نے میچ کے 35ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کیا۔ اس دوران میچ کے 47ویں منٹ میں ہندوستان کی سنگیتا کماری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کی برتری کو ڈبل فیگر میں پہنچا دیا۔

ہندوستان کی مونیکا نے 52ویں منٹ میں اور سنگیتا کماری نے 53ویں منٹ میں مخالف گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے شاندار گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین ٹیم نے میچ کے اختتام تک 13-0 کی برتری برقرار رکھی۔ اب ہندوستان کا اگلا مقابلہ 29 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف ہوگا۔

a3w
a3w