انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

راکھی ساونت نے رکھا روزہ، ویڈیو وائرل

راکھی ساونت اپنے روزے کے بارے میں بتاتی ہیں اور کہتی ہیں میں یہاں اپنا روزہ افطار کرنے آئی ہوں، اب مجھے روزہ کھولنا ہے۔ میں صبح سے گھر میں ہی رہتی ہوں، دعا ئیں کرتی ہوں، اللہ نے مجھے اتنے بڑے خطرات سے بچایا ہے۔

نئی دہلی: اس بار راکھی ساونت رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ راکھی ساونت کو ہفتہ کی شام ممبئی میں دیکھا گیا۔ راکھی ساونت میڈیا والوں کو بتایاکہ اُنہوں نے روزہ رکھا رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

راکھی ساونت کو بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کہا جاتا ہے۔ وہ اکثر میڈیا کے روبرو آتی رہتی ہیں اور کچھ نہ کچھ کہتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ انہیں ڈرامہ کوئین کہتے ہیں۔ اب راکھی ساونت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔

اس بار وہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کی وجہ سے بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ راکھی ساونت نے کہاکہ میں روزہ کھولنے ممبئی آئی ہوں۔ صبح سے میں گھر پر ہی رہتی ہوں پوری عبادت کرتی ہوں۔ راکھی نے خدا سے یہ  دعا بھی کی کہ اے خدا میں پورے روزے رکھنا چاہ رہی ہوں ، خدا مجھے اس قابل بنائے کہ میں کینسر ہاسپٹل کھول سکوں۔

مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ برقعہ میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے روزے کے بارے میں بتاتی ہیں اور کہتی ہیں میں یہاں اپنا روزہ افطار کرنے آئی ہوں، اب مجھے روزہ کھولنا ہے۔ میں صبح سے گھر میں ہی رہتی ہوں، دعا ئیں کرتی ہوں، اللہ نے مجھے اتنے بڑے خطرات سے بچایا ہے۔

راکھی ساونت ویڈیو میں مزید کہتی ہیں کہ میں خدا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے اس بات بنائے کہ میں ایک کینسر اسپتال کھول سکوں۔ راکھی ساونت کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ کے چاہنے والے اس ویڈیو کو پسند کررہے ہیں اور کمنٹس کرکے اپنی رائے دے رہی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راکھی ساونت کے شوہر عادل جیل میں ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد راکھی ساونت نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا ہے۔ تاہم شادی میں جھگڑے کے بعد ان کی شادی ٹوٹ گئی ہے۔