شمالی بھارت

دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو رام مندر کا برا ہی لگے گا: یوگی آدتیہ ناتھ

کانگریس کے کچھ لیڈروں کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو رام مندر برا ہی لگے گا۔

گورکھپور: ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے حق پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے کچھ لیڈروں کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو رام مندر برا ہی لگے گا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

گورکھپور پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار روی کشن شکلا کی نامزدگی کے بعد مہنت دگ وجئے ناتھ پارک میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے آج کی اپوزیشن نے رام جنم بھومی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف ، آج ملک میں جس طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے اور یوپی میں مافیا کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے، جیسے سخت قدم اٹھائے گئے ہوتے تو سنکٹ موچن مندر اور عدالت پر دہشت گردانہ حملے نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف گھٹنے ٹیکنے کی پالیسی کے منفی نتائج برآمد ہوئے اور ان حملوں میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔