حیدرآباد

رمضان ختم پولیس ایکشن شروع میلاردیپلی میں چبوترہ مشن آغاز

پولیس حکام نے واضح کیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور رات کے اوقات میں غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی شہر میں چبوترہ مشن کا آغاز،  میلاردی پلی پولیس نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ایک خصوصی مہم کیا کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

تفصیلات کے مطابق، میلاردی پلی پولیس نے دیر رات مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چبوتروں پر بیٹھنے اور غیر ضروری طور پر ہجوم لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر گشت کرتے ہوئے نوجوانوں اور دیگر افراد کو منتشر کیا اور انہیں غیر ضروری طور پر رات گئے سڑکوں اور چبوتروں پر جمع ہونے سے منع کیا۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور رات کے اوقات میں غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب، کچھ مقامی افراد نے پولیس کی اس کارروائی کو مثبت قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے سختی سے تعبیر کرتے ہوئے نرمی برتنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں تاکہ شہر میں پرامن ماحول قائم رکھا جا سکے۔