عصمت ریزی کیس، یوٹیوبر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری
سائی نے لڑکی شادی کا وعدہ کیا اس بہانہ پر اُس نے اداکارہ کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ ملزم نے بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی برہنہ تصاویر لی اور پھر اداکارہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
حیدرآباد: سائبر آباد پولیس نے یوٹیوبرہرشا سائی کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ہر شا سائی، ممبئی کی ایک اداکارہ پرجنسی زیادتی کے واقعہ میں ملوث ہیں، متاثرہ کی شکایت پر گزشتہ ماہ نارسنگی پولیس اسٹیشن میں یوٹیوبر کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کی عریاں تصاویر اور ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس کیس کی تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سائی کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کی ہے۔ نارسنگی پولیس نے 24ستمبر کو ہرشا سائی کے خلاف کیس درج کیاتھا ان پر فلمی اداکارہ کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کرنے، برہنہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ رقم کیلئے اداکارہ کو بلیک میل کرنے کا الزام بھی ہے۔
25 سالہ اداکارہ، ٹی وی کے ایک ریالیٹی شو کرچکی ہے اور وہ، ہرشاسائی کے ساتھ ایک فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی رول بھی ادا کرچکی ہے۔ یہ فلم، ایک سال قبل ریلیز ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق ہرشا سائی اور اداکارہ کی پہلی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تب سے دونوں نے ایک دوسرے کو جاننے لگے،بعد میں دونوں میں محبت ہوگئی۔
سائی نے ان سے شادی کا وعدہ کیا اس بہانہ پر اُس نے اداکارہ کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ ملزم نے بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی برہنہ تصاویر لی اور پھر اداکارہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
انسان دوست کاموں کے ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر وائرل ہونے کے بعد سائی کو شہرت ملی، ان کے مداح انہیں ”مسٹر بیسٹ آف انڈیا“ کہنے لگے۔
پویس جب عصمت ریزی کیس کی تحقیقات کررہی تھی تب ایک اور خاتون نے سائبر آباد کرائم پولیس اسٹیشن میں ہرشا سائی کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں خاتون نے سائی پر انہیں آن لائن ٹرول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔