حیدرآباد

حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی حالت زار تشویشناک:گورنر

گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی حالت زار تشویشناک ہے۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی حالت زار تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی

انہوں نے’جسٹس فار او جی ایچ‘نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئے گئے پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس پر ردعمل ظاہرکیا اور عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں ماضی میں ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی خواہش کی۔

اسپتال میں مریضوں کو درپیش مسائل کی تصویر کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے’جسٹس فار او جی ایچ‘ نے ٹوئیٹ کیا تھاجس میں کئی افراد کو ٹیگ کیاگیا۔

گورنرنے اس تنظیم کے ٹوئیٹ پراس اسپتال کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمانیہ اسپتال کئی افراد کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی تاریخ رکھتا ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد ہی اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کرے۔

a3w
a3w