وجئے واڑہ میں لوکو پائلٹس کا احتجاج
حیدرآباد: محکمہ ریلوے کی طرف سے لائے گئے نئے قوانین کے سبب کام کے بوجھ میں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ڈویژن کے لوکو پائلٹس نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ احتجاج کیا۔
حیدرآباد: محکمہ ریلوے کی طرف سے لائے گئے نئے قوانین کے سبب کام کے بوجھ میں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ڈویژن کے لوکو پائلٹس نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ احتجاج کیا۔
انہوں نے زیرو سگنل پاسنگ اور دیگر قوانین پر سخت اعتراض کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا کام پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
انہیں شکایت ہے کہ ایک ہی وقت میں کئی کام کرنے کی وجہ سے صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
لوکو پائلٹس نے فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کے باوجود انہیں مناسب انصاف نہیں مل رہاہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات کے معاملے میں حکام کی سختی کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی لئے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر احتجاج کیلئے وہ مجبور ہوگئے ہیں۔
ان لوکو پائلٹس نے انتباہ دیا کہ ان کے مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کیاجائے گا۔