مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں برفباری کے نایاب مناظر، صحرائی علاقہ سحر انگیز

ان نایاب، دلکش و سحر انگیز مناظر کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ مختلف وائرل ویڈیوز میں زمین کا ایک وسیع رقبہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ریاض: شمالی سعودی عرب اور قطر میں ہونے والی حالیہ برفباری نے صحرا کے پہاڑوں کو غیر حقیقی منظر میں تبدیل کر دیا ہے سعودی عرب کے جبل اللوذ سے لے کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر کے برف سے ڈھکے علاقوں تک، جب پورے خطے میں غیر مستحکم موسم چھایا تو مقامی افراد نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا، علاقے میں ہونے والی برفباری کا جشن منایا اور اس پر شکرادا کیا۔

ان نایاب، دلکش و سحر انگیز مناظر کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ مختلف وائرل ویڈیوز میں زمین کا ایک وسیع رقبہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک گاڑی سفید صحرا میں چلتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے، جبکہ اوپر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

اگرچہ عام طور پر اپنی گرم آب و ہوا کے لیے پہجانے جانے والے اس علاقے میں یہ مناظر دلکش ہیں، خلیجی ممالک کے حکام نے مسلسل خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارش، طوفان اور بدلتے موسم کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے مشرق وسطیٰ میں کم دباؤ کا نظام پورے خطے میں موسلا دھار بارشوں کا سبب بنا۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ