کرناٹک

کرناٹک کا مدرسہ طالب علم دیوبند میں این آئی اے کی حراست میں

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک مدرسہ طالب علم کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ٹیم نے دہشت گردوں سے مشتبہ روابط پر اتوار کے دن حراست میں لے لیا۔

سہارنپور(یوپی): کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک مدرسہ طالب علم کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ٹیم نے دہشت گردوں سے مشتبہ روابط پر اتوار کے دن حراست میں لے لیا۔

فرخ نامی یہ طالب علم دیوبند(سہارنپور) کے ایک مدرسہ میں مقیم ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) نے فرخ کو حراست میں لینے کی توثیق کی۔

ذرائع کے بموجب فرخ کئی زبانوں پرعبور رکھتا ہے۔ وہ سوشیل میڈیا ایپ کے ذریعہ پاکستانی انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ماڈیول سے رابطہ میں تھا۔

این آئی اے عہدیدار اس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ 23جون کو دیوبند سے ایک روہنگیاطالب علم مجیب اللہ کو گرفتارکیاگیاتھا۔