بھاگلپور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، ایک جھلس گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔
بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی تھانہ علاقے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی اور دوسرا جھلس گیا۔
پیرپینتی سب ڈویژنل پولیس افسر ارجن گپتا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کی دیر رات اتھنیا دیارہ گاؤں کے رہنے والے گوتم یادو کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں گوتم یادو کی بیوی ورشا دیوی (30) ، بیٹا پرتیوش کمار (07) اور بیٹی جیوتی کماری (04) کی موت ہوگئی جبکہ گوتم یادو شدید جھلس گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ بجلی کی خرابی کی وجہ سے گھر میں جلی ہوئی موم بتی کے پاس رکھی ڈیزل پر آگ لگنا بتایا گیا ہے۔
مسٹر گپتا نے بتایا کہ آگ لگنے سے گھر کے مالک گوتم یادو کے گھر اور اس سے ملحقہ دکان میں رکھا بہت سا سامان، اناج اور ایک موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گیا۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگلپور بھیج دیا ہے۔