انٹرٹینمنٹ

رشمیکا مندانا نے ‘مائسا’ کے لیے بینکاک میں مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی

ڈیبیو ڈائریکٹر رویندر پلے کی ہدایت کاری اور ان فارمولا فلمز کی پروڈکشن میں بن رہی 'مائسا' میں رشمیکا ایک قبائلی گونڈ لڑکی کے کردار میں ہیں، ایک ایسا کردار جس میں جذباتی گہرائی کے ساتھ ساتھ زبردست جسمانی طاقت کی بھی ضرورت ہے۔

ممبئی: اداکارہ رشمیکا مندانا نے فلم ‘مائسا’ کے لیے بینکاک میں مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی ہے۔ ‘نیشنل کرش’ رشمیکا مندانا اپنے کیریئر کے سب سے چیلنجنگ دور میں قدم رکھ رہی ہیں اور اس کی وجہ ان کی آنے والی پین انڈیا ایکشن ڈرامہ فلم ‘مائسا’ ہے۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
’ہارر فلمیں‘ بالی ووڈ کا ایک بڑا حصہ سمجھی جاتی رہی ہیں
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

فلم کی انٹینس جھلک نے پہلے ہی کافی سرخیاں حاصل کرلی تھیں، لیکن اب رشمیکا کی آف اسکرین محنت امیدوں کو مزید بڑھا رہی ہے۔

ڈیبیو ڈائریکٹر رویندر پلے کی ہدایت کاری اور ان فارمولا فلمز کی پروڈکشن میں بن رہی ‘مائسا’ میں رشمیکا ایک قبائلی گونڈ لڑکی کے کردار میں ہیں، ایک ایسا کردار جس میں جذباتی گہرائی کے ساتھ ساتھ زبردست جسمانی طاقت کی بھی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل ایکشن ڈائریکٹر اینڈ لی لونگ کی نگرانی میں اس کے اسٹنٹس تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے یہ فلم ہندوستانی سنیما میں خواتین کی قیادت والے ایکشن کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے کی تیاری میں ہے۔


فلم کی اسکرپٹ سننے کے بعد رشمیکا نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور وہ ہے خود کو اس کردار کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر تیار کرنے کا۔ ایکشن کو بالکل اصل اور دم دار دکھانے کے لیے رشمیکا بینکاک گئی ہیں، جہاں وہ ایک شدید اسٹنٹ اور کومبیٹ بوٹ کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہاں ان کا یومیہ معمول کافی مشکل ہے۔

وہ ہر دن تقریباً آٹھ گھنٹے ٹریننگ کر رہی ہیں، جس میں وہ دنیا بھر کے ماہرین سے ایڈوانس اسٹنٹ تکنیک، ہینڈ ٹو ہینڈ کومبیٹ اور ہائی اسپیڈ ایکشن کوآرڈینیشن سیکھ رہی ہیں۔ ٹریننگ کی تصاویر میں رشمیکا ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہی ہیں، بے حد فوکسڈ اور نڈر، جو ان کے اب تک کے سافٹ کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔ ٹیم جلد ہی کیرالہ میں فلم کا ایک اہم 16 دنوں کا ایکشن شیڈول شروع کرے گی اور رشمیکا کی موجودہ ٹریننگ خاص طور پر اسی مشکل حصے کے لیے تیار کی گئی ہے۔


رشمیکا کی اس سخت محنت کو دیکھ کر واضح ہے کہ ‘مائسا’ ان کے لیے صرف ایک فلم نہیں ہے، بلکہ ایک بڑی تبدیلی اور سنگ میل ہے جسے وہ ہر حال میں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ جیسے جیسے شوٹنگ اور تیاری زور و شور سے آگے بڑھ رہی ہے، ان کے اس انوکھے اوتار کے تعلق سے مداحوں کی ایکسائٹمنٹ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس فلم میں ایشوری راؤ، گرو سوم سندرم اور راؤ رمیش جیسے بہترین فنکار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ شریس پی کرشنا سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں، جبکہ جیکس بیجوئے نے موسیقی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹنٹ کوریوگرافر اینڈ لی لونگ اس بڑے پروجیکٹ کے ایکشن سینز کی نگرانی کر رہے ہیں۔