امریکہ و کینیڈا
روس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’میرا خیال ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچنے والے ہیں اور میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ معاہدہ کیا ہوگا۔
ماسکو: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’میرا خیال ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچنے والے ہیں اور میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ معاہدہ کیا ہوگا۔
ہم اس سلسلے میں کافی بات چیت کررہے ہیں، جس میں صدر پوتن کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے اور میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنا دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے اور اس سے روس اور یوکرین دونوں کو فائدہ ہوگا۔