دہلی

رویندر جڈیجہ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے سبکدوش

جڈیجہ نے مزید لکھاکہ تشکر سے بھرے دل کے ساتھ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کیلئے بہترین دینے کی کوشش کی ہے اور دوسرے فارمیٹس میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے جیسے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔2024 کا ٹائٹل جیتا تجربہ کار بلے باز ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیا۔

اب اس فہرست میں رویندر جڈیجہ کا نام بھی شامل ہوگیاہے۔ جڈیجہ نے اتوار کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بتایا۔ جڈیجہ طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم کیلئے کھیلتے رہے۔ ان کے کیریر میں بھی ورلڈکپ کی کمی تھی اور جڈیجہ نے اس بار اس خلا کو پر کیا۔

 تاہم جڈیجہ کوہلی اور روہت کی طرح ونڈے اور ٹسٹ کھیلنا جاری رکھیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی آئی پی ایل میں بھی نظر آئے گی۔ جڈیجہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ فخر کے ساتھ اس فارمیٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

 جڈیجہ نے مزید لکھاکہ تشکر سے بھرے دل کے ساتھ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کیلئے بہترین دینے کی کوشش کی ہے اور دوسرے فارمیٹس میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔

 انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ جیتنا میرا خواب تھا۔ جڈیجہ اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں‘ بورڈ اور کوچ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ جڈیجہ کا شمار ٹیم انڈیا کے بہترین فیلڈروں میں ہوتاہے۔ جڈیجہ نے اپنے کیریر میں 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ ان میچوں میں انہوں نے اپنے بیاٹ سے 515 رنز بنائے اور 54 وکٹیں حاصل کیں۔

 تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔2024 میں جڈیجہ کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کی اور صرف 35 رنز بنائے۔ انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیریر کا آغاز کیاتھا۔

a3w
a3w