دہلی

عمر رسیدہ افراد کو کووِڈ بوسٹر ٹیکہ دینے کی سفارش

کئی ممالک میں کووِڈ 19 کیسس میں پھر اضافہ کے مدنظر ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے سفارش کی ہے کہ عمررسیدہ لوگوں کو بوسٹر ٹیکہ دیا جائے۔

نئی دہلی: کئی ممالک میں کووِڈ 19 کیسس میں پھر اضافہ کے مدنظر ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے سفارش کی ہے کہ عمررسیدہ لوگوں کو بوسٹر ٹیکہ دیا جائے۔

اس نے کہا کہ بزرگوں کے علاوہ یہ ٹیکہ ان نوجوانوں کو بھی دیا جائے جنہیں شوگر اور امراض قلب لاحق ہوں۔

ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والوں اور گردہ کی پیوندکاری کے بعد قوت ِ مدافعت کو دباکر رکھنے والی دوائیں استعمال کرنے والوں کو بھی یہ ٹیکہ دیا جانا چاہئے۔

حاملہ خواتین اور فرنٹ لائن ہیلت ورکرس کا بھی احاطہ کیا جائے۔ ہندوستان میں ہفتہ کے دن کووِڈ کے 2994 نئے کیسس سامنے آئے۔ زیرعلاج مریضوں کی تعداد 16354 ہے۔

a3w
a3w