مشرق وسطیٰ

حماس۔ اسرائیل یرغمالی معاملت کیلئے قطر کی نئی تجاویز

قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کا تبادلہ پھر سے شروع کرنے نئی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ غزہ پٹی میں جنگ بندی ہوجائے۔

غزہ: قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کا تبادلہ پھر سے شروع کرنے نئی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ غزہ پٹی میں جنگ بندی ہوجائے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

فلسطینی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ قطر کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد ناروے میں 16 دسمبر سے اسرائیلی عہدیداروں کے ساتھ تجاویز پر تبادلہ خیال کررہا ہے۔

ان کی میٹنگس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بات چیت مصر کے اشتراک سے ہورہی ہے۔ قطر چاہتا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کا پھر سے تبادلہ ہو تاکہ غزہ میں نئی انسانی جنگ بندی پر مفاہمت ہوسکے۔

بات چیت میں مابقی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا احاطہ ہوا۔ اسی کے ساتھ اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہوئی۔

قطر چاہتا ہے کہ کئی فلسطینی قیدیوں کے بدلہ اسرائیل کے 3 اعلیٰ عہدیدار رہا کئے جائیں۔ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں عمرقید کاٹ رہے ہیں۔

قطر کی نئی سفارتی کوششیں حماس کے ہاتھوں پکڑے گئے 3 اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حادثاتی ہلاکت کے بعد ہورہی ہیں۔

اسرائیلی حکومت پر اندرون ِ ملک دباؤ بڑھ گیا ہے کہ مابقی 129 یرغمالی رہا کرالئے جائیں۔ اسی دوران حماس نے غزہ میں لڑائی ختم ہونے تک اسرائیل سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ قطر اور مصر نے گزشتہ ماہ 7 دن کی جنگ بندی کرائی تھی۔

a3w
a3w