حیدرآباد

ضرورت پڑنے پر کانگریس سے ٹی آر ایس کی مفاہمت ممکن:سکھیندرریڈی

جی سکھیندر ریڈی بھی اُن قائدین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ٹی آر ایس، کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منگوڈ میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے ہوچکی ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی بھی اُن قائدین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ٹی آر ایس، کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرے گی۔ آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگوڈ میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے ہوچکی ہے۔

 بی جے پی امیدوار کو 18,000کروڑ مالیاتی ٹھیکوں کی حوالگی کا موضوع عوام کے ذہنوں پر سوار ہے۔ عوام، بی جے پی کی موقعہ پرست سیاست پر برہم ہیں۔ جی سکھیندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی قیادت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے افراد خاندان کو ای ڈی او سی بی آئی کے ذریعہ ہراساں کرنے کی سازش کررہی ہے۔

مگر بی جے پی کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، کے سی آر اور ان کے افراد خاندان کا کردار ہمیشہ ہی شفاف رہا ہے۔ قومی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سکھیندر ریڈی نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر ہم کانگریس سے مفاہمت بھی کرسکتے ہیں۔