بھارت

اُدئے پور قتل کے ملزمین کے خلاف درگاہ اعلیٰ حضرت کا فتویٰ

بریلوی علماء کے قومی سکریٹری جنرل مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت نے فرمایا تھا کہ اگر کوئی شحص اسلامی حکومت میں شہنشاہ کی اجازت کے بغیر کسی شخص کو قتل کرتا ہے تو وہ شریعت کی نظر میں مجرم ہوگا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔

بریلی: بریلی کی درگاہ اعلیٰ حضرت نے اُدئے پور میں ایک ٹیلر کے قتل کے 2ملزمین غوث محمد اور ریاض عطاری کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ اس فتویٰ میں اس صدی کے اسلامی اسکالر احمد رضا خان بریلوی جنہیں اعلیٰ حضرت کے نام سے جانا جاتا ہے کی تعلیمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

بریلوی علماء کے قومی سکریٹری جنرل مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت نے فرمایا تھا کہ اگر کوئی شحص اسلامی حکومت میں شہنشاہ کی اجازت کے بغیر کسی شخص کو قتل کرتا ہے تو وہ شریعت کی نظر میں مجرم ہوگا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غیراسلامی حکومتوں میں ایسی ہلاکتوں کو ملک کے قانون کے مطابق غیرقانونی تصور کیا جائے گا اور اگر کوئی شخص ایسی حرکت کرے تو وہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈالے گا۔

شہاب الدین رضوی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین کرنے والوں کا سر قلم کرنے کا نعرہ سب سے پہلے پڑوسی ملک کی کٹرپرست سیاسی جماعت تحریک ِ لبیک پاکستان نے دیا تھا تاکہ اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کرسکے۔

کنہیالال کے قاتلوں کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ”گستاخ نبیؐ کی ایک ہی سزا‘ سر تن سے جدا‘ سر تن سے جدا“۔انہوں نے اس قتل کا ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہیں یہ نعرہ لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w