جاپان میں فلو کے کیسس میں ریکارڈ اضافہ
جاپان میں فلو کے کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بات وزارتِ صحت نے بتائی اور کہا کہ 1999ء کے بعد سے ملک میں فلو کے کیسس میں انتہائی اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹوکیو: جاپان میں فلو کے کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بات وزارتِ صحت نے بتائی اور کہا کہ 1999ء کے بعد سے ملک میں فلو کے کیسس میں انتہائی اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک کے کئی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد میں انتہائی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فلو میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اگرچہ کہ فلو کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن بتایا جاتا ہے کہ تاحال ہزاروں افراد مذکورہ مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔
دواخانوں اور طبی مراکز پر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں لیکن دسمبر کے بعد سے فلو میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مرض کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود یہ مرض پھیلتا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تعطیلات اور تقاریب کے دوران افراد کے جمعہ ہونے کی وجہ یہ مرض پھیلتا جارہا ہے۔
خبررساں ادارہ ژنہوا نے بتایا ہے کہ یہ مرض متعدی بنتاجارہا ہے۔ دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کی وجہ سے بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کئی افراد شدید بخار اور اعضاء شکنی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کھانسی اور دوسرے تکالیف بھی پیش آرہی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ موسم سرما کے دوران امراض میں اضافہ کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ کئی بچے بھی مذکورہ مرض میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔ شدید سردی کے علاوہ دوسری تکالیف بھی مریضوں کو پیش آتی ہیں۔