آندھراپردیش

جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ، فروری 2026 میں 3,061 کروڑ روپے جمع

آندھرا پردیش نے فروری 2026 کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں غیر معمولی ترقی درج کی ہے۔ اسٹیٹ ٹیکس کے چیف کمشنر بابو اے کے مطابق کئی اہم اشیائے ضروریہ، ادویات اور سمنٹ پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی اور لائف و میڈیکل انشورنس سے جی ایس ٹی کے خاتمہ کے باوجود ریاست نے مستحکم نمو حاصل کی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش نے فروری 2026 کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں غیر معمولی ترقی درج کی ہے۔ اسٹیٹ ٹیکس کے چیف کمشنر بابو اے کے مطابق کئی اہم اشیائے ضروریہ، ادویات اور سمنٹ پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی اور لائف و میڈیکل انشورنس سے جی ایس ٹی کے خاتمہ کے باوجود ریاست نے مستحکم نمو حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


فروری 2026 میں نیٹ جی ایس ٹی کلکشن 3,061 کروڑ روپے رہا جو کہ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے کسی بھی سال کے فروری کا سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال (فروری 2025) کے مقابلے میں اس بار وصولی میں 5.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


چیف کمشنر نے بتایا کہ جنوبی ہند کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں آندھرا پردیش کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ رواں مالی سال (2025-26) کے دوران ریاست کی مجموعی شرح نمو 5.86 فیصد رہی جبکہ کرناٹک (5.70٪)، تلنگانہ (4.57٪)، تمل ناڈو (3.10٪) اور کیرالہ (2.95٪) اس سے پیچھے ہیں۔


انہوں نے نشاندہی کی کہ تمباکو کے علاوہ تمام دیگر اشیاء سے کمپنسیشن سیس ختم کر دیا گیا ہے اس کے باوجود ریاست کی معاشی سرگرمیاں اور ٹیکس کمپلائنس بہتر رہا جس کی وجہ سے آمدنی میں استحکام برقرار ہے۔