مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری

مہاراشٹر کے رائے گڑھ اور کچھ دوسرے اضلاع میں بدھ کو شدید بارش کے امکان کے پیش نظر یہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ اور کچھ دوسرے اضلاع میں بدھ کو شدید بارش کے امکان کے پیش نظر یہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

محکمہ موسمیات نے آج مغربی وسطی مہاراشٹرا، ودربھ اور کونکن بشمول رتناگیری ضلع میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔

جبکہ سندھو درگ، کولہاپور، تھانے، پالگھر اور ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی مہاراشٹر کے پونے اور ستارہ اضلاع میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے اور گڈچرولی، گونڈیا اور ناندیڑ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

شمالی مہاراشٹرا سمیت مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کچھ اضلاع میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w