سوشیل میڈیا

ناسا نے مسکراتے سورج کی تصویر جاری کی

دوسری جانب ناسا کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیے جانے کے بعد آن لائن مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس کا موازنہ بھوتیا ماسک، تو کچھ نے شیر اور کچھ نے بچوں کے شو ٹیلٹ یوبیز سے کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سیٹلائٹ نے سورج کی ایسی تصویر لی ہے، جس میں اکثر تمتماتا نظر آنے وال سورج بھی مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تاہم ماہرین نے تصویر میں نظر آنے والے سورج کی اس دوستانہ شکل کو بھی وارننگ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہفتے کے روز سورج سے زمین کی طرف الٹرا وائلٹ شعاعوں کا حملہ ہو سکتا ہے۔

گارجین نے اسپیس ویدر ڈاٹ کوم کے حوالے سے بتایا کہ "ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سورج کو ‘مسکراتے ہوئے’ کیمرے میں قید کیا۔ بالائے بنفشی روشنی میں دیکھے جانے والے، سورج پر ان سیاہ دھبوں کو کورونل ہولز کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں خلا میں تیز شمسی ہوائیں چلتی ہیں۔”

دوسری جانب ناسا کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیے جانے کے بعد آن لائن مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس کا موازنہ بھوتیا ماسک، تو کچھ نے شیر اور کچھ نے بچوں کے شو ٹیلٹ یوبیز سے کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس کا موازنہ مسکراتے ہوئے چہرے کی شکل میں بنائی گئی بی این منی چاکلیٹ بسکٹ سے کیا ہے۔