جرائم و حادثات

گروکل اسکول کی طالبہ 25 دنوں تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئی

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی دواخانہ منتقل کر دیا گیا۔

شیلجا، جو کہ ایک قبائلی گروکل کی طالبہ تھی اور گزشتہ 25 دنوں سے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی، کل فوت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر
کوچی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد 68 افراد بیمار

وہ کمرمبھیم ضلع کے وانکیڈی اسکول میں پڑھتی تھی، جہاں آلودہ کھانا کھانے سے کئی طالبات بیمار ہوئیں۔

شیلجا کی حالت زیادہ خراب ہوئی، جس کے بعد اسے حیدرآباد کے نمس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 25 دن تک وینٹی لیٹر پر رہی۔ 16 سالہ شیلجا کا انتقال کل ہوگیا۔

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی دواخانہ منتقل کر دیا گیا۔

آج شیلجا کی لاش اس کے اپنے گاؤں بڈا (وانکیڈی منڈل) پہنچی، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس نے میڈیا اور عوامی نمائندوں کو شیلجا کے خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔