آندھراپردیش

اے پی میں بجلی صارفین کو اضافی وصول شدہ رقم کی واپسی

کم کی گئی رقم بجلی کمپنیاں صارفین کو نومبر کے بل سے 12 مساوی اقساط میں واپس کریں گی۔ ہر ماہ کے بل میں فی یونٹ 13 پیسے کم کرکے صارفین کو رعایت دی جائے گی۔

حیدرآباد: اے پی کی اتحادی حکومت نے بجلی کے صارفین کو چارجس میں کمی کی راحت فراہم کی ہے۔ 2024-25 مالی سال کے لئے پہلی مرتبہ حکومت ”ٹرو ڈاؤن“(اضافی وصول شدہ رقم کی واپسی) متعارف کرا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

اس کے تحت 923 کروڑ 55 لاکھ روپے کے بجلی چارجس کم کئے گئے ہیں۔ یہ رقم اُس وقت کے استعمال کے حساب سے صارفین کے کھاتوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

کم کی گئی رقم بجلی کمپنیاں صارفین کو نومبر کے بل سے 12 مساوی اقساط میں واپس کریں گی۔ ہر ماہ کے بل میں فی یونٹ 13 پیسے کم کرکے صارفین کو رعایت دی جائے گی۔

2024۔25 مالی سال کے لئے بجلی کی خریداری، سپلائی، ڈسٹری بیوشن نقصانات اور دیگر اخراجات ملاکر ایف پی پی سی اے کے تحت 2,758 کروڑ 76 لاکھ روپے وصول کرنے کی تجویز ڈسکامس نے دی تھی۔ جانچ کے بعد کمیشن نے 1,863 کروڑ 64 لاکھ وصول کرنے کی اجازت دی۔ اس حساب سے فی یونٹ 40 پیسے کے حساب سے بلوں میں وصولی کی گئی۔

اس وصولی کی جملہ رقم 2,787 کروڑ 19 لاکھ رہی۔ اس میں سے اجازت شدہ 1,863 کروڑ 64 لاکھ منہا کرنے کے بعد 923 کروڑ 55 لاکھ روپے ”ٹرو ڈاؤن“ کے طور پر صارفین کو واپس کرنے کا فیصلہ اے پی ای آر سی نے کیا۔ کمیشن نے ڈسکامس کو حکم دیا ہے کہ یہ رقم صارفین کو واپس کی جائے۔