تلنگانہ

پاکستانی دہشت گردوں کے حملوں سے ملک محفوظ: کشن ریڈی کا دعویٰ

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آج دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے آہنی پنجہ سے دہشت گردی اورآئی ایس آئی کو کچل دیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آج دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے آہنی پنجہ سے دہشت گردی اورآئی ایس آئی کو کچل دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

انہوں نے کہاکہ پاکستانی دہشت گرد نے موجودہ حالات میں ملک پر حملہ نہیں کیا ہے۔ حیدرآباد سنٹرل اور مہانکال سکندرآباد کے بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ ملک بھر میں 30 مئی سے 30جون تک مہاجن سمپرک ابھیان مہم شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں ترنگالہرانا انتہائی مشکل تھا مگر موجودہ حالات کے دوران اسی شہر میں جی 20 سمٹ میٹنگ کا کامیابی کے ساتھ انعقادعمل میں لایا گیا۔وہ بھی ایک وقت تھا جب جموں وکشمیر میں فوج اور پولیس کودیکھتے ہی ان پر پتھر برساتے تھے مگراب وہاں کے عوام فوج اور پولیس کی بہادری کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

چین کے بشمول چند ممالک نے سری نگر میں جی 20سمٹ کے انعقاد پر اعتراض کیا تھا مگر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تمام ممالک سے با ت چیت کی چین کے سوا 28 ممالک کے مندوبین نے اس اجلاس میں شرکت کی اوریہاں کی مہماں نوازی سے خوش ہوئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بین الاقوامی مندوبین ابتداء میں خوف زدہ تھے مگر سری نگر شہر میں نظم وضبط کی بہتر صورتحال پر انہوں نے مسرت کااظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے جموں وکشمیر میں سیاحوں کی آمدمیں اضافہ ہواہے۔کئی دہائیوں سے کشمیرمیں فلموں کی شوٹنگ بندتھی۔ آرٹیکل 370 کی برخاستگی کے بعد سے وادی اورسری نگر شہر میں 300 سے زائد فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔

وادی کے حالات اب مکمل طورپر تبدیل ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے ملک بھر کے سیاست دانوں میں ناجائز طریقہ سے کمائی گئی رقم تقسیم کرتے ہوئے بی آرایس کا آغاز کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ہرورکر کومہاجن سمپرک ابھیان کو کامیاب بناناہوگا۔انہیں گھرگھر جاکر عوام کومرکز کی بی جے پی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں سے واقف کراناہوگا۔

a3w
a3w