تلنگانہ

حاملہ خاتون کو بس میں سیٹ دینے سے انکار،خاتون کا جھگڑا، کنڈکٹر کی معطلی کے خلاف احتجاج

بس میں ایک حاملہ خاتون سوارہوئی جس نے سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے خواہش کرنے کنڈکٹرپرزوردیاجس پر کنڈکٹر نے انسانی ہمدردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس حاملہ خاتون کو سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے درخواست کی۔

حیدرآباد: حاملہ خاتون کو بس میں سیٹ دینے کنڈکٹر کے اصرار کے باوجود ایک خاتون کی جانب سے انکار اورپھر کنڈکٹر سے جھگڑے کے بعد اس کی شکایت اعلی حکام سے کی گئی جس کے بعد اس کنڈکٹر کواس معاملہ کی جانچ کے بغیر معطل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل

اس واقعہ کے خلاف آرٹی سی ملازمین نے دھرنادیتے ہوئے کنڈکٹر کی معطلی کو برخواست کرنے کامطالبہ کیا اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگاوں میں بس میں ایک حاملہ خاتون سوارہوئی جس نے سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے خواہش کرنے کنڈکٹرپرزوردیاجس پر کنڈکٹر نے انسانی ہمدردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس حاملہ خاتون کو سیٹ دینے کی دوسری خاتون سے درخواست کی۔

 تاہم اس خاتون نے انکار کرتے ہوئے الٹا کنڈکٹرسے جھگڑا کیا اورپھر بس سے اترگئی۔اس نے اس واقعہ کی شکایت سوشیل میڈیا کے ذریعہ آرٹی سی حکام کو دی۔

اس شکایت کی بنیاد پر جنگاوں ڈپو منیجر نے اس معاملہ کی جانچ کے بغیر کنڈکٹر کو معطل کردیا۔اس واقعہ کے خلاف کنڈکٹرکے دیگر ساتھیوں نے بس ڈپو کے سامنے دھرنادیااور اس کی معطلی برخواست کرنے پرزوردیا۔

a3w
a3w