جرائم و حادثات

حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی۔ بیٹے نے باپ کو ہلاک کردیا

حیدرآباد :حالت نشہ میں گھر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے پر بیٹے نے باپ کو ہلاک کردیا۔

حیدرآباد :حالت نشہ میں گھر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے پر بیٹے نے باپ کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ دل دہلادینے والی واردات شہر حیدرآباد کے کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پیش آئی۔

پولیس نے بتایا کہ 42سالہ این وینکٹیش اپنے خاندان کے ساتھ کارگل نگر، کلثوم پورہ میں مقیم تھا۔

منگل کی شب وینکٹیش حالت نشہ میں گھرپہنچا اور اپنے ارکان خاندان سے جھگڑا کیاجس پر اس کے بیٹے سائی کمار نے تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے باپ کا گلا دباکراس کو ہلاک کردیا۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

بتایاجاتا ہے کہ بیٹے سائی کمار کو حراست میں لے لیاگیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w