قومی
وقف ترمیمی بل 2025 پر صدر جمہوریہ کی مہر، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
وقف ترمیمی بل جمعہ کے اوائل میں راجیہ سبھا میں 17 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ووٹوں کی تقسیم کے بعد منظور کیا گیا۔ بل کے حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ ڈالے گئے۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کے روزوقف بل (ترمیمی) بل 2025 کو منظوری دے دی اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والا یہ بل ملک کا قانون بن گیا ہے وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد وقف ترمیمی بل 2025 کو گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کر دیا ہے۔
وقف ترمیمی بل جمعہ کے اوائل میں راجیہ سبھا میں 17 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ووٹوں کی تقسیم کے بعد منظور کیا گیا۔ بل کے حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ ڈالے گئے۔
اس سے ایک دن پہلے لوک سبھا میں 13 گھنٹے کی بحث کے بعد بل کو منظور کیا گیا تھا۔ جہاں اس کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل سے وقف کے کام کاج اور انتظام میں شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا اور غریب مسلمانوں کو اس کا فائدہ ہوگا۔