مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں الوداعی تقریر کے دوران طالبہ کو پڑا اچانک دل کا دورہ ، موقع پر ہی موت( ویڈیو وائرل)

کالج انتظامیہ نے طالبہ کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کالج میں ایک دن کے سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع دھاراشیو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کالج کی ایک 20 سالہ طالبہ الوداعی تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، متوفیہ طالبہ کی شناخت ورشا کے نام سے ہوئی ہے جو پرانڈا کے آر جی شندے کالج میں زیر تعلیم تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ورشا کو تقریب کے اسٹیج پر خوشی خوشی تقریر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اچانک وہ اسٹیج پر گر پڑی۔

ورشا کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ورشا کی 8 سال کی عمر میں دل کی سرجری ہو چکی تھی، لیکن اس کے بعد وہ کسی قسم کی بیماری یا علاج کی محتاج نہیں رہی تھی۔

کالج انتظامیہ نے طالبہ کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کالج میں ایک دن کے سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا ہے۔