دہلی

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدہ

ہندوستان اور کینیڈا کے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو حکومت نے سکھ انتہاپسند ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت کی تحقیقات میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔

نئی دہلی۔ (پی ٹی آئی) ہندوستان اور کینیڈا کے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو حکومت نے سکھ انتہاپسند ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت کی تحقیقات میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

نئی دہلی نے پیر کے دن خبردار کیا کہ اس کے سفارت کار پر من گھڑے الزامات عائد نہ کئے جائیں۔ سخت ردعمل میں ہندوستان نے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا۔ اس نے کہا کہ ٹروڈو حکومت کا سیاسی ایجنڈہ ووٹ بینک سیاست کے گرد گھومتا ہے۔

وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ ہندوستانکو کل کینیڈا سے سفارتی مراسلت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سکھ انتہاپسند کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں کے رول کی تحقیقات ہوسکتی ہیں۔

وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ٹروڈو نے ستمبر 2023میں جو الزامات عائد کئے تھے ان کا ثبوت حکومت ِ ہند کو آج تک نہیں دیا گیا۔ حکومت ِ ہند نے باربار ثبوت دینے کو کہا۔ وزیراعظم ٹروڈو نے گزشتہ برس ستمبر میں کہا تھا کہ نجار کی ہلاکت میں ہندوستانی ایجنٹس ملوث ہوسکتے ہیں۔

نجار کو گزشتہ برس جون میں سرے (برٹش کولمبیا) میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ کینیڈا کے نئے الزام میں وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ تحقیقات کے بہانہ سیاسی فائدہ کے لئے ہندوستان کو بدنام کرنے کی دانستہ حکمت ِ عملی اپنائی جارہی ہے۔