حیدرآباد

سی ڈبلیو سی سہ روزہ اجلاس کی تفصیلات کا اجراء

آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے 16، 17 اور 18 / ستمبر کو حیدر آباد میں منعقد ہونے والے سی ڈبلیو سی اجلاس اور وجئے بھیری جلسہ عام کے اوقات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

حیدر آباد: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے 16، 17 اور 18 / ستمبر کو حیدر آباد میں منعقد ہونے والے سی ڈبلیو سی اجلاس اور وجئے بھیری جلسہ عام کے اوقات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ احکام کے مطابق 16 / ستمبر بروز ہفتہ 1 بجے دن ہوٹل تاج کرشنا میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے لنچ کا اہتمام کیا جائے گا۔

2 بجے دن ہوٹل میں ہی سی ڈبلیو سی کا اجلاس ہوگا۔ 17 / ستمبر کو 10:30 بجے سی ڈبلیو سی کمیٹی کا توسیعی اجلاس منعقد ہوگا اور 5 بجے شام تکوگوڑہ میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔

بعد ازاں سونیا گاندھی کانگریس قائدین کو 119 اسمبلی حلقہ جات کو روانگی کے لئے انہیں جھنڈی دکھائیں گی۔